انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر مملکت اوپندر کشواہا نے آج راجیہ
سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ راشٹریہ مادھیہ مک سکشا
ابھیان کی مرکزی اسپانسرشدہ اسکیم کے تحت نوخیز لڑکیوں کے لئے صحت سے متعلق
بیداری پروگرام، اسکول کے ایک حصے کے طور پر لڑکیوں کے لئے علیحدہ بیت
الخلاؤں کی فراہمی ، اور لڑکیوں کے اسکول میں فالتوں کپڑے وغیرہ کو خاکستر
کرنے والی مشین اور سنیٹری نیپکن اور فروخت مشین اور لڑکیوں
کےلئے ہاسٹلوں
کی فراہمی جیسے کام انجام دیئے جاتے ہیں تاکہ عام طور پر صحت مند ماحول
برقرار رہے اور حفظان صحت پر مبنی انتظام کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ تعلیم تحقیق اور تربیت کی قومی کونسل نے درجہ ایک
سے لیکر درجہ 12 کے لئے صحت اور جسمانی تعلیم کے لئے ایک نصاب وضع کیا ہے۔یہ کام قومی نصاب فریم ورک 2005 کے تقاضوں کے مطابق کیا گیا ہے جس کے تحت
حیض اور اس سے متعلق حفظان صحت کے لئے بھی وافر گنجائش فراہم کی گئی ہے۔